• news

ایک کروڑ سے زائد افراد سیلاب  سے متاثر ہوئے: جاوید قصوری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں نے بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے متعدد شہروںمیں تباہی مچادی ہے۔ ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 72ہزار تین سو چالیس گھر سیلاب میں بہہ گئے جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 903سے تجاوز کرچکی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ نقصان بہت بڑے پیمانے پر ہوچکا ہے۔

 ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثر اضلاع میں جاری جماعت اسلامی اور الخدمت کی مشترکہ سرگرمیوں کا ٹیلیفونک جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن