پی پی 139ضمنی الیکشن کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلانے کا فیصلہ
فیروز والہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزر اور پی پی 138کے صدر محمود اختر گورائےہ کی صدارت میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ پی پی 139میں نواز لیگ کے نامزد امیدوار حاجی افتخاراحمد بھنگو کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت اور انکی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طارق محمود ڈوگر، ریاض احمد گجر، شہباز اصغر، لیاقت علی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اختر گورائےہ نے کہاکہ منظم بنیادوں پر انتخابی مہم شروع کردی گئی ہے۔