• news

عمران خان گرفتار ہوئے تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہو سکتا ہے: شمسہ علی 


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوئی کوشش ملک کو بڑے حادثہ سے دوچار کرسکتی ہے قوم پوچھتی ہے کہ عمران خان نے کونسا جرم کیا ہے جس کی بناءپر ان کے خلاف غداری یا دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے اس طرح کا غیر جمہوری اقدام پاکستان کی جمہوری بساط کو لپٹنے اور 22کروڑ عوام کے جذبات کو قتل کرنے کے مترادف ہے غیر ملکی سازش ثابت ہونے کے باوجود نواز لیگ کا اقتدار میںآنا بہت بڑی اندرونی سازش کا حصہ ہے۔


 جس سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہاتھ پاﺅںمار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن