• news

سیلاب متاثرین کی محفوظ واپسی تک جلسوں پر پابندی لگا دینی چاہئے: چودھری اختر 


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب زدگان دوبارہ اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچ جاتے تب تک عمران خان سمیت سب جماعتوں کے جلسے جلوسوں پر پابندی لگادی جائے اور عمران خان سمیت ہر جماعت کو حکم دیا جائے کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرح اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب زدگان کے پاس پہنچ جائیں اور ان کی واپس آبادکاری تک وہاں سے واپس نہ آئیں اس وقت سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن