• news

 26 کمپنیوں نے مختلف کیٹیگریز میں ایل سی اچیومنٹ ایوارڈز حاصل کرلیے 

لاہور(کامرس رپورٹر) اعلیٰ کارکردگی کی حامل 26 معروف کمپنیوں نے مختلف کیٹیگریز میں لاہور چیمبر اچیومنٹ ایوارڈز 2022 حاصل کرلیے ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں عزیز الرحمن چن اور نائب صدر حارث عتیق کے ہمراہ ایوارڈز تقسیم کئے۔ پر وقارتقریب میں لاہور چیمبر کے سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ سٹائل ٹیکسٹائل کے سمیر اصغر کوتعریفی ایوارڈ، قدرت اللہ کمپنی کے قدرت اللہ کو پرائیڈ آف لاہور، نشاط ہاسپیٹلٹی کی اقراء حسن، ایلان کی خدیجہ شاہ، قرشی انڈسٹریز کے حسن اقبال قرشی، لاہور پری سکول لرننگ الائنس کی انجم ایس احمد نے تعریفی ایوارڈ حاصل کیا۔ پاپولر پائپس گروپ آف کمپنیز کے نوید رفیق، لیڈر اے جی کے شاہد عظیم، جوہر آباد شوگر ملز کے سید انور حسین اور جی ایم کیبل اینڈ پائپس کے شکیل چوہدری نے گولڈ اچیومنٹ ایوارڈ، سرور فوڈز کے وقاص اسلم، قلمکار کی مس نور رحمن ،کلیئر پاتھ آرتھوڈانٹک کے ڈاکٹر وقاص وہاب ،العمر ایسوسی ایٹس کے چودھری ساجد حمید، اتفاق ٹریڈنگ کمپنی کے جاوید احمد بھٹی، الٹرنیٹو فارما کے ڈاکٹر عثمان شوکت، الیکٹوٹیک کے محمد عرفان، خیام پبلشرز کی رفعت النساء ، لیوراکیئر کاسمیٹکس کے عشرب ریاض اور گریس امپیکس کے سید زین عباس نقوی نے بزنس اچیومنٹ ایوارڈز وصول کئے جبکہ یوکسل سیڈ ایشیا کمپنی کے حسن علی، ریناز کچن کی بتول محسن، نیشنل ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ خواجہ، فراز منان کے فراز منان، گارڈ گروپ کے شہزاد علی ملک اور ایم جی اے انڈسٹریز کے ملک طاہر جاوید نے تعریفی ایوارڈ حاصل کیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن