• news

کشمیری تاجر امارات سے واپسی پر دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار

نئی دہلی‘ سرینگر ‘ بیجنگ (کے پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے نئی دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی) سے ایک کشمیری تاجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے فاروق احمد نائیکو کو متحدہ عرب امارات سے نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا۔  فاروق احمد کو ایک دہائی قبل بھی بھارتی شہر ممبئی میں ایک جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں رہائی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔ وہ وہاں کاروبار کر رہا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے ان کے والد کو 80ء کی دہائی میں بارہ مولہ میں دوران حراست شہید کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن