سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں رقوم جمع کرائیں، پاک آرمی کا کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ پاک آرمی سے منسوب ان اکاؤنٹس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں۔