• news

پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار:  حمزہ ‘ لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کی گرفتاریوں پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے۔ پرامن سیاسی کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں سراسر سیاسی انتقام ہے۔ نااہل صوبائی حکومت سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے انتقامی کارروائیوں میں لگی ہوئی ہے۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن