عمران خان کو گرفتار کرنےکی کوشش ملک کو بڑے حادثہ سے دوچار کرسکتی ہے: ارقم خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض کھوکھرنے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنےکی کوئی کوشش ملک کو بڑے حادثہ سے دوچار کرسکتی ہے قوم پوچھتی ہے کہ چئےرمےن پی ٹی آئی نے کونسا جرم کیا ہے جسکی بناءپر ان کےخلاف غداری یا دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے گرفتار کرنےکا پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح کا غیر جمہوری اقدام پاکستان کی جمہوری بساط کو لپٹنے اور 22کروڑ عوام کے جذبات کو قتل کرنےکے مترادف ہے۔ غیر ملکی سازش ثابت ہونے کے باوجود نواز لیگ کا اقتدار میںآنا بہت بڑی اندرونی سازش کا حصہ ہے۔ حکومت مکمل طور پر بحران کا شکار ہو چکی ہے ۔فاشسٹ اور فسطائی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ہم عمران خان اور پارٹی قیادت پر جھوٹے مقدمات قائم کرنےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔