منہاج القرآن سنٹرل ورکنگ کونسل :ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف ایکٹیوٹیز میں دینے کا اعلان کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ان طلباءو طالبات کو فیسوں میں رعایت دینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی جن طلباءو طالبات کے سیلاب اور بارشوں سے گھر منہدم ہوئے اور ان کے والدین کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 20کروڑ پاکستانی جنہیں اللہ نے اس قدرتی آفت سے محفوظ رکھا ہے۔ وہ ساڑھے 3کروڑ متاثرہ پاکستانی بھائیوں کا اللہ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق سہارا بنیں۔