حق کیلئے حکمرانوں ، واپڈا کےخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے:ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی حق لینے تک حکمرانوں اور واپڈا کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔بجلی کے بلوں کے ذریعے سے ناجائز ٹیکسز کی وصولی اور فیول ایڈ جسٹمنٹ کی بھتہ خواری قبول نہیں۔ جماعت اسلامی عوام حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے مطالبات حکمرانوں کو ماننا پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف واپڈا ہاوس کے باہر 29 اگست کو بڑے احتجاج کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں بجلی کے بلوں میں اندھا دھند اضافہ، ظالمانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اوردیگر ٹیکسز کیخلاف جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہرکے مختلف علاقوں میں احتجاج کیاگیا۔ این اے 130 کے زیر اہتمام واپڈا آفس ساندہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صوفی خلیق احمد بٹ اور امیدوار پی پی صوبائی اسمبلی پی پی 172 ملک منیر نے کی ۔
جبکہ نیشنل لیبر فیڈریشن داتا گنج بخش ٹا¶ن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔