قدرتی آفت میں ہم سب یکجا ہو کر متاثرین کی مدد کریں:بہادر خان
لاہور (سپیشل رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں 10 مقامات پر سیلاب متاثرین کی بحالی ومدد کیلئے کیمپس لگاے گئے جس میں طلبہ و طالبات نے خصوصی تعاون کیا اور متاثرین کیلئے مالی امداد کی۔ ناظم جامعہ پنجاب بہادر خان نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس قدرتی آفت میں ہم سب یکجا ہو کر متاثرین کی مدد کریں۔