دین اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پرقائم ہے:مقررین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جامع مسجد حاجی رحمت اللہ تلوار والی نیو انار کلی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 6 ستمبر کو ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس جامعہ اشرفیہ لاہور کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی زیر صدارت نائب امیر مجلس پیر میاں رضوان نفیس نے کی۔ خصوصی خطاب مولانا علیم الدین شاکر ، مولانا ڈاکٹر عبد الواحدقریشی ، مولانا عبد النعیم ، مولانا خالدمحمود ، مولانا محمد میاں ، مولانا سید عبداللہ شاہ ، مولانا سعید وقار ، مولانا قاری اسامہ سالم ، قاری فاروق عباسی، قاری منصور الحق ، مولانا عبد الحئی ، قاری وفاءا لرحمن مولانا محمد صدیق توحیدی ، قاری حبیب ، مولانا محمود میاں ، مولانا قاری احمد میاں ، حافظ حنظلہ اسلم عثمانی ، مولانا حماد صدیقی ، حامد بلوچ ، حافظ حماد سمیت جید علماءکرام نے کیا۔ اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کرنے اور اسے کامیاب کرنے کیلئے بھرپور عزم ظاہر کیاگیا۔
اور مقررین نے خطاب میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت حفاظت دین ہے۔ پورے دین اسلام کی عمارت جس عقیدہ پر قائم اور دائم ہے وہ عقیدہ ختم نبوت ہے۔علماءنے کہا کہ ماہ ستمبر مسلمانوں کیلئے ایک یاد گار مہینہ ہے۔ عظیم الشان فیصلے کی یادمیں مجلس تحفظ ختم نبوت ماہ ستمبر کا پہلا عشرہ ختم نبوت کے طورپر منائے گی اس حوالہ سے کئی شہروں میں بڑے بڑے اجتماعات اور کانفرنس منعقد کی جائینگی۔