تحریک انصاف عوامی جماعت ‘انتقامی سیاست پر ےقین نہیں رکھتے:سردار عبداللہ
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف عوامی جماعت ہے ہم انتقامی سیاست پر ےقین نہیں رکھتے راناثناءاللہ جیسے انتشار پسند کو لگام نہ ڈالی گئی تو نتائج بھیانک ہوں گے فیصل آباد کی تاریخ گواہ ہے راناثناءاللہ کا کردار کیسا رہا شرافت کا لبادہ اوڑھ کر شرفاءکے خلاف من گھڑت گفتگو سے پرہیز کرے ثنا ءاللہ کی دھمکی آمیز گفتگو ریکارڈپر ہے عدالتیں نوٹس لیں تحریک انصاف کے رہنما سردار عبداللہ ضرار مان کی گفتگو ان کا کہنا تھا تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی اصل علمبردار ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی امن کا دامن نہیں چھوڑا ہے اور انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔