• news

سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس‘ حکومت پاکستان اور متاثرین کے ساتھ ہیں: سعودی عرب


ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر ملک پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے دعاگو ہے۔

ای پیپر-دی نیشن