• news

 لیگی ارکان اسمبلی‘ کارکن سیلاب زدگان کی مدد کریں: نواز شریف 

لاہور، اسلام آباد (خبر نگار+ نیٹ نیوز) نواز شریف نے کارکنوں اور اپنے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو سیلاب زدگان کی مدد کی ہدایت کر دی۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی‘ کارکن اور لیڈران جو پاکستان یا بیرون ملک مقیم ہیں۔ اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مختص کر دیں۔ سیاست انتظار کر سکتی ہے‘ اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں۔ جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہرممکن اقدام کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن