• news

عوام کی حفاظت ، بہبود مقدم ، ہر متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھں گے : آرمی چیف 

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے اپنے ہم وطنوں کی حفاظت اور بہبود سب سے مقدم ہے اور جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر ایک شخص تک نہ پہنچ جائیں اور اسکی بحالی نہ ہو جائے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، چاہے اس کے لئے کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کرنی پڑیں، پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کی ۔آرمی چیف جنر ل قمر جا وید با جوہ گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں بھی گئے اور سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ مرد و خواتین اور بچوں کی  کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف  جنر ل قمر جا وید با جو ہ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا اپنے ہم وطنوںکی حفاظت اور فلاح سب سے مقدم ہے اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر ایک شخص تک نہ پہنچ جائیں بلکہ جب تک اس کی بحالی نہ ہو جائے چاہے کتنی ہی کوشش کیوں نہ کی جائے۔انہوں نے کہا پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تحفظ، ریلیف اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے سول انتطامیہ کی معاونت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی ہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور اس قدرتی آفت پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن