• news

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 72 مریض رپورٹ 


لاہور( این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 72 مریض رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سے 34، راولپنڈی سے 29 ،مظفر گڑھ سے 2 ،لیہ، سرگودھا، منڈی بہاﺅالدین، ننکانہ صاحب، اٹک، فیصل آباد اور قصور سے 1،1کیس کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 929 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 402 کیسز سامنے آئے۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ 
ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن