لاہور، قصور اوباش افراد کی 3 لڑکوں سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار
لاہور قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) بادامی باغ پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصےلات کے مطابق بادامی باغ ملزم نواز نے رشتے دار کے گھر قیام کے دوران ان کے 14 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولےس نے ملزم نواز کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصورکے گردونواح میں دو مختلف مقامات پر دو بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لیاقت ٹاو¿ن کے رہائشی قادر نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرا 15/16سالہ ذہنی معذور بیٹا آفتا ب گھر سے باہر تھا، نامعلوم ملزم نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نول اوتاڑکی رہائشی صباءبی بی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درخواست دی ہے کہ میرا 11/12سالہ بیٹا معاویہ ملزم نعیم کی دکان پر کھانے پینے کا سامان لینے گیا۔ کافی دیر تک جب گھر واپس نہیں آیا تو میں اپنے دیور محمود احمد کے ساتھ تلاش کرنے کے لیے گھر سے نکل کر قریبی فصل کماد کے پاس جا کر دیکھا تو بیٹا برہنہ بے ہوش پڑا ہوا تھا اور ملزم وہاں سے فرار ہوگیا، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے۔
زیادتی