• news

متاثرہ علاقہ کا دورہ، فوج سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے حکومت کے ہمقدم: آصف غفور 


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں´۔ پورا ملک سیلاب کی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کی سیلاب متاثرہ تحصیل لاکھڑا میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے زیر نگرانی جاری امدادی سرگرمیوں کے جائزے کے دوران سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کمانڈر 12جنر ل آصف غفور نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو جب بھی کسی آفات کا سامنا ہوتا ہے تو افواج پاکستان ان کی دادرسی کے لئے ان کی دہلیز پر موجود ہوتی ہیں۔ کمانڈر12 کور نے کہا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ آج بلوچستان میں سیلاب جیسی قدرتی آفات میں الحمد لللہ حکومت سول انتظامیہ اور قوم کی مدد کےلئے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ افواج پاکستان اور عوام میں محبت کا یہ تعلق مضبوط دفاع اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔ دورے کے موقع پرکمانڈر12 کور سیلاب متاثرین میں گھل مل گئے۔ ان کے مسائل سے آگہی حاصل کی۔ امدادی سرگرمیاں تیز کرنے سیلاب ذدگان کو درپیش صحت اور غذائی قلت کے مسائل کے بروقت حل سے متعلق ضروری احکامات بھی جاری کیں۔ کورکمانڈر نے پاک آرمی کی زیر نگرانی قائم میڈیکل کیمپس اور ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔ سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ دورے کے موقع پر پاک فوج کی سپیشل سکیورٹی ڈویژن 44 گوادرکے جی او سی میجر جنرل عنایت حسین نے حالیہ سیلاب کے بعد ریسکیو ریلیف آپریشن میں اٹھائے گئے ضروری اقدامات سے کمانڈر 12 کورکو آگاہ کیا۔
آصف غفور

ای پیپر-دی نیشن