• news

پی ڈی ایم حکومت ناکام ہو گئی‘ قوم کی جان چھوڑے‘ عمر سرفراز


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو مخالفین کے خلاف جھوٹے پرچے کروانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جس دن سے سیلاب آیا ہے پہلے دن سے پنجاب اور کے پی کی پی ٹی آئی حکومتیں ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے آفت زدہ علاقوں میں آبیانہ کی معافی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی فلڈ ریلیف اکاو¿نٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت جب عوامی میدان میں مقابلہ نہ کرسکی تو عمران خان پر جھوٹے مقدمے کروا دیے جس سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔ مہنگائی کی شرح 44 فیصد پر پہنچ چکی ہے اور امپورٹڈ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ہی ڈاکے ڈالنے شروع کر دیئے۔
عمر سرفراز

ای پیپر-دی نیشن