18 اینٹی کرپشن‘ 6 پولیس افسروں کا تقرر و تبادلہ‘ عمران ملک ڈی پی او چنیوٹ تعینات
لاہور (نامہ نگار+ خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے 6 ڈی جی انٹی کرپشن نے 18 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہےں۔ پولیس افسر عمران احمد ملک کو ڈی پی او چنیوٹ، اسد الرحمنٰ کو ایس پی سکیورٹی ڈویژن اینڈ کوآرڈینیٹر لاہور ہائیکورٹ، افضل نذیر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، ڈی پی او نارروال انور سعید کو ڈی پی او حافظ آباد، ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہےں جبکہ ایس ایس پی آر آئی بی گوجرانولہ ریجن رضوان احمد کو ڈی پی او نارروال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر نے پی ایم ایس آفیسر غلام یاسین کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن‘ سید احمد حبیب عرفانی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ریجن تعینات جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر حسن رضا خان کا اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے نارووال تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کنور خالد محمود کا ہیڈکوارٹر سے لیہ تبادلہ کر دیا گیا۔ جہاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق کا ہیڈکوارٹر سے راجن پور تبادلہ کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد کا ویجیلینس ونگ سے تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشد کا لیگل سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجلینس تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر طفیل کا وہاڑی سے تبادلہ کر کے ڈی ڈی آئی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خالد کا راولپنڈی سے تبادلہ، اے ڈی آئی میانوالی تعینات کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدالوہاب کا تبادلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا ہے۔
تبادلے