• news

کوئٹہ میں ایل پی جی 700 روپے  کلو‘ روٹی 50 روپے کی ہو گئی


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی ہیں جبکہ روٹی بھی 50 روپے کی ہو گئی ہے۔ شہری گیس نہ ہونے پر ایل پی جی منہ مانگے دام میں خریدنے پر مجبور ہیں۔
کوئٹہ/ روٹی

ای پیپر-دی نیشن