وفاقی وزیر ریلویزکو متاثرہ علاقوں میں ٹرین آپریشن کی بحالی پر بریفنگ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میںسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹرین آپریشن کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر کی جانب سے منسوخ کی گئی ٹرینوں کے مسافروں کو فوری ریفنڈ کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ریلوے کی تمام تنصیبات کی انسپکشن کر کے رپورٹ وزارت میں بھیجی جانے کی ہدایت کی گئی ،ریفنڈ میں لیت و لعل کرنے پر ذمہ داران کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کےا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ریلیف کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کی جائے گی سب کو مل کرکام کرنا ہوگا ۔
بریفنگ