• news

نیب ہیڈ کوارٹر حملہ کیس‘ 2 لیگی کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیس میں گرفتار دولیگی کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا۔ خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے گرفتار لیگی کارکن طاہر مغل اور رانا علی رضا کو جیل بھیجا۔ تفتیشی افسر نے ملزموں کے پولی گرامیٹک کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ فاضل عدالت کے جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا دو سال بعد آپ کو ملزموں کا پولی گرامیٹک ٹیسٹ یاد آگیا۔ تفتیشی نے موقف اپنایا 300 افراد نے نیب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا ، فوٹیج کے ذریعے دیکھنا چاہتے ان کارکنوں نے کس کس کو زخمی کیا۔ عدالت نے کہا کہ جس پارٹی کی حکومت آتی ہے وہ مخالفین کی گرفتاریاں شروع کر دیتی ہے۔ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت نے ملزموں کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا۔
نیب حملہ کیس

ای پیپر-دی نیشن