• news

مشکل حالات میں پوری قوم متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے: صادق سنجرانی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا پاکستان سویٹ ہوم اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تعاون سے نیشنل پریس کلب کے باہر لگائے گئے سیلاب زدگان امدادی کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر سینیٹر منظور کاکڑ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سیلاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔ اس پیمانے کا بڑا سیلاب تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔ زمرد خان کی قیادت میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا یہ کیمپ چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کی بھی نمائندگی کر رہا ہے۔ان مشکل حالات میں پوری قوم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان ڈوب چکا ہے۔ لوگ مر رہے ہیں، کسی کے پاس کھانے اور پہننے کے لئے کچھ نہیں رہا۔ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ سیلاب زدگان کی آواز بن کر سیاستدانوں، میڈیا اور عوام کی اس مسئلے کی طرف توجہ دلوائیں۔سویٹ ہوم کے چاروں صوبوں سے یہاں بچے موجود ہیں جو اپنی اپنی زبانوں میں پوری پاکستانی قوم سے اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوںکیلئے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔صادق سنجرانی
صادق سنجرانی

ای پیپر-دی نیشن