فلڈ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس‘ صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط پلان تشکیل دیا جائے؛ احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر فلڈ ریلیف ہنگامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر منصوہ بندی احسن اقبال نے ہدایت کی کہ صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط ایمرجنسی پلان تشکیل دیا جائے۔ اجلاس میں وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان‘ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی۔ این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔ چیئرمین احسن اقبال نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے لئے راہنمائی کریں۔ تمام مشن اپنی ویب سائیٹ پہ معلومات فراہم کریں۔ کمیونٹی سے مل کر سیلاب ذدگان کی مدد کے لئے بھرپور مہم شروع کی جائے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔ مےڈےا بات چےت مےں ناہوں نے کہا کہ اس سال جنوبی ایشیا کے اندر مون سون میں غیر معمولی تبدیلیاں آئیں، ےہ موسمیاتی تبدیلی ہیبت لے کر آئی ہے۔ موجودہ سیلاب 2010ءکے سیلاب سے بھی زیادہ شدید نوعیت کا ہے، اب تک ملک میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ اس وقت پوری انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف آپرےشن میں مصروف ہے۔ 125 ارب روپے‘ تقریباً 30 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ دوست ممالک بھی بڑی تعداد میں خیمے فراہم کر رہے ہیں، اےن ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتیں بھی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔ سیلاب پر سیاست کرنے کی بجائے عوام کی مدد کرنے کا وقت ہے۔
احسن اقبال