• news

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اخراجات معاف کئے جائیں: شکیل احمد 

لاہور(سپیشل رپورٹر ) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے طلباءکی تعلیمی اور ہاسٹلز کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور مالکان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ذرائع معاش بری طرح متاثر ہوئے ہیں صرف گھر بار ہی نہیں بلکہ لوگوں کے مال مویشی، فصلوں اور کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن