• news

افغان حکومت دوحہ معاہدہ میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق وعدے پورے کرے‘ امریکی نمائندہ

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے حوالے سے خصوصی امریکی نمائندہ رینا امیری نے افغان لڑکیوں اور خواتین کے حوالے سے موجودہ صورتحال کو شدید تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملہ پر آواز اٹھائیں۔ سعودی گزٹ سے بات چیت کرتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے افغانستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دوحہ معاہدے میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔
لڑکیوں کی تعلیم

ای پیپر-دی نیشن