• news

سابق وزیراعظم شنزو آبے کی  آخری رسومات پرتقریبا 18 لاکھ  ڈالر خرچ کئے جائیں گے،جاپان

ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آنجہا نی شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات پرتقریبا 18 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جولائی میں گولی لگنے سے ہلاک ہو ہونے والے سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر حکومت 18 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔منظور شدہ اخراجات میں سے تقریبا 15 لاکھ ڈالر آخری رسومات کے لیے مقامِ تقریب کی تیاری کی مد میں خرچ ہوں گے۔ تقریبا 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر مقامِ تقریب اور بسوں کے کرائے اور دیگر اجرتوں وغیرہ کے لیے خرچ ہوں گے۔
شنزو آبے/آخری رسومات

ای پیپر-دی نیشن