• news

غنی انسٹیوٹ آف کرکٹ کا باقاعدہ اپنی ٹیم بنانے کا اعلان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی پر غنی انسٹیوٹ آف کرکٹ نے باقاعدہ اپنی ٹیم بنانے کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز کرنل ریٹائرڈ محمد سلیم ڈار نے فاسٹ بائولر محمد عرفان اور ماڈل ٹاون گرینز کے صدر شعیب ڈار کیساتھ کیپٹن فصیح بابر امین شہید سپورٹس کمپلیکس ڈی ایچ اے میں پریس کانفرنس ٹیم بنانے کی نوید سنائی۔ ان کا کہنا تھاوزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ڈییارٹمنل سپورٹس بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے احکامات کے بعد غنی انسٹیوٹ کرکٹ ٹیم پہلی محکمہ جاتی ٹیم بن رہی ہے۔ سلیم ڈار کے مطابق اس وقت ہمارے پاس مختلف ایج گروپس کے پینتیس کھلاڑی ہیں جن کو پرکشش ماہانہ اعزازیہ کیساتھ رہائش، کھانا پینا اور دوسری سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کیلئے ٹرائلز بھی لیں گے تاکہ ایک مضبوط کمبی نیشن والا سکواڈ بنایا جاسکے۔ کوچنگ اور ٹریننگ سٹاف ہمارے پاس موجود ہے اس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد رمضان کیساتھ مزید کوچز کا بھی اضافہ کریں گے۔ غنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ ٹیم کے ارکان کو پی سی بی سے بھی زیادہ مراعات اور سہولیات دیں گے۔ ہمارے ہاس فلڈ لائٹس سمیت وہ تمام سہولیات موجود ہیں جہاں ہر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جاسکتی ہے۔ فاسٹ باولر محمد عرفان نے غنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ کی طرف سے باقاعدہ ٹیم بناکر ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بننے کے اعلان کو سراہا۔ان کا موقف تھا کہ دوسرے بھی اداروں کو آگے بڑھ کر ٹیموں کی تشکیل دینی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو معاشی مسائل سے نکال کر ایک اچھا کرکٹر بنانے میں مدد کی جاسکے۔ محکمہ جاتی ٹیموں کی بندش سے کھیل کو بہت نقصان اور کھلاڑیوں کو بے روزگاری کا عذاب جھیلنا پڑا۔ امید ہے کہ دوبارہ ایسا وقت نہیں آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن