• news

انٹر نیشنل ریڈ کراس سیلاب متا ثرین کیلئے 5ارب 72کروڑ روپے دے گی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق یہ ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایف آر سی نے فوری طور پر سیلاب زدگان کے لیے 20 کروڑ روپے امداد جاری کر دی ہے اور بقیہ رقم جلد منتقل کر دی جائے گی۔ امداد کے اعلان اور موصولی پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔قطر ہلال احمر سوسائٹی نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے دو کروڑ 30 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ قطری میڈیا کے مطابق قطر ہلال احمر سوسائٹی نے ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے پاکستان کیلئے امدادی رقم مختص کی۔

ای پیپر-دی نیشن