• news

ایشیا کپ ، پاکستانی بیٹنگ ناکام ، سنسنی خیز مقا بلہ ، بھارت 5وکٹوں سے کامیاب 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کوبھارت نے پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی بائولرز کی عمدہ لائن و لینتھ کے سامنے پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم ایک گیند قبل 147 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شاہنواز دھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کو ابتدا میں بڑا نقصان کپتان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر محمد رضوان 43 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابراعظم اور فخرزمان نے 10،10 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔خوشدل شاہ2، شاداب خان 10، آصف علی 9، محمد نواز 1 اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔بھونیشور کمار نے چار جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پرپورا کرلیا ۔ روہت شرما بارہ ‘کے ایل راہول صفر ‘ویرات کوہلی پینتیس ‘رویندرا جدیجہ پینتیس ‘سوریا کمار یادیو اٹھارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ہاردک پانڈیا تینتیس رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ محمد نواز نے تین ‘نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ہاردک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن