آپ قرضے لیکر بھاگ جائیں گے: فواد چودھری‘ معیشت کو خطرہ میں ڈال دیا: مفتاح
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہاتھ کاٹ کر نہیں دے سکتے۔ ایسی کرپٹ ترین حکومت پر کسی کو بھی اعتبار نہیں‘ آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط قوم کے سامنے رکھیں۔ قرضے لیکر آپ نے بھاگ جانا ہے۔ بھگتنا قوم نے ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ نے اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے ملکی معیشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بہت افسوسناک بات ہے آپ پہلے ایسے تو نہ تھے۔ یہ پی ٹی آئی کا آپ پر بہت برا اثر ہوا ہے۔