سیہون شریف میں سیلاب متاثرین امدادی سامان لوٹ کر لے گئے
جامشورو (نوائے وقت رپورٹ) سیلاب متاثرین نے سیہون شریف میں چھپائے گئے امدادی سامان پر دھاوا بول دیا۔ ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون میں سیلاب متاثرین تمام امدادی سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ خیمے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کی بجائے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا۔ انتظامیہ نے لوٹ مار سے بچانے کیلئے سامان گودام میں رکھوایا تھا۔