• news

کاہنہ:اندھی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ،ملزم گرفتار 


کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ پنجو گاو¿ں میں اوکاڑہ کا رہائشی اویس اپنے دوست ابوبکر کے ساتھ موٹرسائیکل پر فیکٹری سے اپنے فلیٹ پر جا رہے تھے کہ رائس مل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اویس کے سینے میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور علاقے میں پوچھ گچھ کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملزم قاسم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا جس نے اقبال جرم کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن