عوام عمران خان کو ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہےں:عمر مشتاق ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان ہی کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے مقبول لیڈر ہیں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عمران خان پر میڈیا کی پابندی غیر جمہوری اقدام اور سیاسی اخلاقیات سے متصادم ہے جس کا مقصد عمران خان کی مقبولیت کم کرنا ہے مگر وفاقی حکومت کی یہ منشاءکبھی پوری نہیں ہوگی، عوام اب صرف عمران خان کو ہی پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر تاریخی کامیابی دلائی ہے جس نے پنجاب اسمبلی کے حالیہ ضمنی الیکشن کی یاد تازہ کی ہے، امپورٹڈ حکومت کی ایماءپر عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو یہ اقدام ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی کےخلاف کی جانیوالی سازشیں عوام کامیاب نہیں ہونے دےگی۔