نااہل حکمران بیانات تک محدود ہیں: ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدرحاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے اب یہ فوری طور پر نئے الیکشن کرائیں ناکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جائیں، تخت اسلام آباد پربراجمان حکمرانوں کی نااہلی نے سیلاب کوعوام کیلئے عذاب بنادیاہے بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے لوگ زیرآب اورزیرعتاب ہیں نااہل حکمران بیانات تک محدود ہیں جبکہ مصیبت زدگان کی مدد کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ سیلابی صورتحال نے حکمرانوں کی بے حسی واضح کردی ہے، ہماری نسلیں اورفصلیں نااہل حکمرانوں اورقومی چوروںکے رحم وکرم پر ہیںجن سے نجات ناگزیرہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے زرعی اجناس اورلائیوسٹاک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا۔