لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور(نامہ نگار)گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر مےں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ مسیحی برادری بڑی تعداد مےں گزشتہ روز مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے، جس وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔