• news

ڈاکٹر عبدالحئی انتقال کر گئے


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)خدمت انسانیت کا جذبہ رکھنے والے ننکانہ کے نامور مسیحا صفت معالج ڈاکٹر عبدالحئی 78سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مال منڈی والے قبرستان میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ، رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار ،ممتاز علی شاہ ، شہزاد خالدخان ، چوہدری نعیم احمد ، ذوالقرنین ڈوگر ، چوہدری انور زاہد ، رانا اعظم ، شیخ امین ایڈووکیٹ ، علی ناصر ایڈووکیٹ ، سعید احمد علوی ، ممتاز احمد، پروفیسر مختار احمد ، ڈاکٹر اظہر امین ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر مجاہد عالم، چوہدری افضل حق اور چودھری شاہین اقبال سمیت وکلاءصحافیوں ، ڈاکٹرز اور تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی آج ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن