ہم ملکر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے:چوہدری ایوب
کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت )انسانیت جیت گئی تفرقہ بازی ہار گئی پاکستانی سیلاب ذدگان کی مدد کو تمام شہر کی تاجر برادری فلاحی‘ سیاسی‘ سماجی‘ صحافتی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہے۔ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی غرض سے کوٹ رادھاکشن کی تاجر تنظیمیں مرکزی تاجر اتحاد‘ انجمن تاجراں اور ذہرہ ویلفیئر فاو¿نڈیشن‘ الخدمت فاو¿نڈیشن اور شہر کی سیاسی سماجی صحافتی تنظیموں نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کا ذمہ اٹھاتے ہوئے ایک مشترکہ کیمپ لگاےا ہے اس موقع پر مرکزی تاجر اتحاد کے رہنما اور الخدمت فاو¿نڈیشن کے ضلعی عہدیدار چوہدری ایوب خاور اور ذہرہ ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے بانی ناصر محمود ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ انسانیت جیت گئی اور تفرقہ بازی مات کھا گئی ہم مل جل کر اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے۔