ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کی بندش ‘ شہریوں کو مشکلات کا سامنا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری، شہریوں کو گھروں میں کھانا پکانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق 24 گھنٹوں میں بمشکل تین سے چار گھنٹوں کےلئے ہی سوئی گیس آتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس کے باعث خاتون خانہ گھروں میں کھانا پکانے سے بھی قاصر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کا عملہ صبح 9 بجے سے قبل ہی سوئی گیس کا پریشر مکمل طور پر بند کردیتا ہے دوپہر کو صرف ایک گھنٹہ سوئی گیس آنے کے بعد دوبارہ بند کر دی جاتی ہے پھرشام کے وقت ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لئے سوئی گیس کے بعد دوبارہ بند کردی جاتی ہے اور صبح 7بجے تک سوئی گیس بند رہتی ہے شہریوں نے محکمہ سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔