• news

قصور: شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم‘ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ قائم


قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہر کی مین شاہراہوں اور چوکوں میں ٹھیلے والوں کا راج جبکہ کچھ چوکوں میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ اور بذریعہ پرچی بھتہ وصول کرنے والوں کا قبضہ۔ شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔شہر کی شاہرات اور چوکوں میں میونسپل کارپوریشن کے کرندوں کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھیلے والوں کا راج جبکہ نیشنل بنک چوک، چاندنی چوک‘ للیانی اڈہ اور دیگر مقامات پر غیر قانونی رکشہ اور ٹیکسی سٹینڈ مافیا بھتہ وصول کررہے ہے شہر کے اندر غیر قانونی ٹرانسپورٹ گڈہ کے اڈوں کی وجہ سے بھی دن کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جبکہ ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنڑول کرنے کی بجائے چوکوں میں اپنی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عمل رہتی ہے۔ سماجی و فلاحی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن