• news

عمران خان سیلاب زددگان کیساتھ کھڑے ہیں : مےاں علی بشےر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ ،بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوںمیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 1000 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل اور ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے مگر وزیراعظم اور انکے وزراءسیلاب زدگان کی امداد وبحالی کی بجائے عیش وعشرت کے مزے لے رہے ہیں آج قوم اگر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی ،جمعیت علماءاسلام (ف)سمیت دیگر جماعتوں نے اقتدار میںآکر ذاتی مفادات اور مخالفین کو کچلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان سیلاب زددگان کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ وفاقی حکومت مال پانی اکٹھانے کے چکروں میں ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے تحریک انصاف کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی امدادوبحالی کیلئے لگائے گئے کیمپ میں اشیاءدینے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری وقاص سروررامے ،انعام الحق گجر،وحیدخان بنگش،ذوالفقار علی بھٹو،سید محمدعلی شاہ سمیت دیگربھی ہمراہ تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن