• news

سانگلہ ہل:میونسپل کمیٹی عملہ کی ملی بھگت ‘شہر میں تجاوزات کی بھرمار


 سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت سے شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا،حمید نظامی روڈ اور کمیٹی بازار فروٹ منڈی بن کر رہ گئے،آدھی سے زیادہ سڑکوں پر فروٹ ریڑھیوں کا قبضہ ہے،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے تجاوزات کی روک تھام کیلئے فوری اقدا مات کا مطالبہ کیا ہے، کمیٹی بازار،ریلوے روڈ،حمید نظامی روڈ سمیت ریلوے گلیوں،بیگاں والا بازار سمیت شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار ہونے کی وجہ سے شہریو ں کو گاڑیوں میں گزرنا تو دور پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کمیٹی بازار،فیصل آباد روڈ،ریلوے گلیوں میں دکانداروں نے سارا سامان بیچ بازار رکھ کر راستہ بلاک کر رکھا ہے۔ 
وفاقی حکومت کواپنی ترجیحات
 تبدیل کرناہوں گی:منور اقبال
 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کواپنی ترجیحات تبدیل کرناہوں گی ،شہباز شریف سیلاب سے مزید تباہی کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں تاکہ یہ سیلاب زندگان کی امداد کے نام پر بیرون ممالک سے پیسہ بٹور سکیں جو متاثرہ عوام پر خرچ کرنے کی بجائے یہ اپنی تجوریوں کی نذر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نتیجہ میں ہونیوالی اموات اور املاک کے نقصان کاحساب حکمرانوں سے ضرور لیاجائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن