وفاق کی علامت عمران خان مقبول ترین لیڈر بن چکے: صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ٹکٹ ہولڈر این اے 77چوہدری صدیق مہر نے کہا ہے کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ کیلئے جلد وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کروں گا، پی ٹی آئی وفاق کی علامت اور قائد عمران خان مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں،قائداعظم کے بعد پاکستان کو عمران خان کی صورت میں خوددار ایماندار خیرخواہ لیڈر ملا ہے،اسی وجہ سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ختم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کو دوبارہ مسائل کی طرف دھکیل دیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھی ٹائون میں ارسلان بھنڈر کی طرف منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں PP 59 سے امیدوار چوہدری حسن اقبال بٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں عوام ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کرائیں، اگر عوامی توقعات پر پورا نہ اترا تو سیاست چھوڑ دوں گا،اس موقع پر چوہدری عثمان صدیق مہر،چوہدری منظور قادر بھنڈر،سہیل قادر بھنڈر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ یوسی اروپ سے سابق چیئرمین چوہدری مظفر حسین بھنڈر و دیگر موجود تھے۔