• news

 ملک کا بیشتر حصہ سیلاب کی زد میں ہے : غضنفر علی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا و پرسنل سٹاف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ غضنفر علی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے، ہم سب کو چاہیے کہ سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ایپکا آفس ننکانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک کا بیشتر حصہ سیلاب کی زد میں ہے جہاں پر لوگوں کے پاس کھانے پینے کی چیزوں کی قلت ہے ، لوگوں کے گھر اور کاروباربری طرح تباہ ہوچکے ہیں اور وہ کسی مسیحا کے انتظار میں کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ لازم ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اور اجتماعی توبہ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی طرف سے سکیل ایک سے 15تک کے ملازمین کی ایک ایک دن کی تنخواہ جبکہ سکیل 15سے اوپر کے افسران و ملازمین کی دو سے تین دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو عطیہ کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن