• news

سیلاب زدگان کی مدد کرنا مذہبی،قومی و اخلاقی فریضہ ہے: اسلام مغل

کامونکی(نمائندہ خصوصی)سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمار ا مذہبی،قومی و اخلاقی فریضہ ہے،دین اسلام میں ایسی مصیبت زدہ گھڑی میں انسانیت کی بنیاد پر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر ایڈوائزری کونسل پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن محمد اسلام مغل،سینئر نائب صدر کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد اویس بلال،چیئرمین چودھری ارشد مسعود ویرکا اور ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ متاثرین سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جس حد تک ممکن ہوسکے رب ذوالجلال کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بے سہارا لوگوں کی امداد کیلئے ایک ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔انہوں نے کہا کہ مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا قابل تحسین عمل ہے اس لئے ایسے موقع پر انسانیت کی بنیاد پر خدمت کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہونے والے علاقوں کے رہائشی زندگی کی بنیادی ضروریات تک سے محروم ہوچکے ہیں بیماریاں پھیل رہی ہیں، ادویات موجود نہیں، شہری بڑھ چڑھ کر اپنے متاثرہ بھائیوں کی بحالی میں کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن