پرویز الٰہی عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں:علی اصغر منڈا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر این اے 120حاجی علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ایک سیاسی حقیقت ہے جواقتدار میں ہو یا نہ ہو مگرعوام کی ترجمانی کرتی رہے گی، تحریک انصاف آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے لوٹ مار ایسوسی ایشن کی ہمیں دیوار سے لگانے کی خواہش کی تکمیل ممکن نہیں،اپنے ایک بیان میں چوہدری علی اصغر منڈا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور پنجاب میں گورننس کی بہتری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے فیصلہ مذاق بن گیا ہے۔عوام نے اووسیز پاکستانیوں پر شکوک و شبہات ظاہر کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔