سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے:پی ایم اے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس گزشتہ روز پی ایم اے ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پورے ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کے فیصلے کو سراہا اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد مصطفی نے کہاکہ ڈاکٹر کمیونٹی ملک کرسیلاب میں پھنسے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے ہر بھر پورکردار ادا کرئیگی۔ اجلاس میں ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے گوجرانوالہ میں کی جانیوالی حالیہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس معاملے کو ہیلتھ کئیر کمیشن اور پی ایم اے پنجاب کی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔